Você está na página 1de 2

‫بسم ہللا الرحمٰ ن الرحیم‬

‫’’آپ کا صفحہ ‘‘‪،‬اشاعت‪ :‬مورخہ ‪20‬جنوری تا ‪26‬جنوری‪2019‬‬


‫تبصرہ نگار‪:‬پروفیسرڈاکٹرسیّدمجیب ظفرانوارحمیدی‬
‫نرجس بیٹی ! وعلیکم السالم ؒ برکاتہ‘‪ ،‬دعائیں !!!‬
‫تازہ شمارہ پڑھا‪ ،‬سرورق ہی سے شمارے نے خود کو ’’ثبوتوں‘‘کے ساتھ ‪،‬منوانا شروع کیا‪’’،‬عالمی‬
‫افق‘‘ ‪ ،‬پہال مضمون ‪،‬جس میں منور مرزا صاحب نے سال نو ‪۲۰۱۹‬ء کی آمد اور نئے سال کے سیاسی‪،‬‬
‫فوجی‪ ،‬اقتصادی مسائل اور‪ ،‬اُن کے حل کے بارے میں معلومات دیں‪ ،‬ساتھ مسائل کے حل پر بھی زور‬
‫قیام پاکستان‘‘کے ساتھ ‪،‬قوم کو‬ ‫دیتے رہے ‪،‬لیکن چونکہ ایسے موضوع پر تحریر فرمارہے تھے جو ’’ ِ‬
‫ورثے میں مال ہے ‪ ،‬لہٰ ذا ایک شریف صحافی جس قدر محتاط ہوکر لکھ سکتا تھا‪ ،‬وہ منور مرزا نے‬
‫اپنے ’’محتاط ‘‘بلکہ ’’پابند‘‘ قلم سے لکھا۔ ’’سنڈے اسپیشل ‘‘میں وطن عزیز کی حالیہ سخت سردی‬
‫کے باعث پھیلنے والے ملیریا بخار کے بارے میں نجم الحسن عطا صاحب نے ُخوب لکھا ‪،‬بہت سے‬
‫سیاسی پہلو بھی صحت عامہ کے تناظرات میں بیان کئے ہیں‪ ،‬مضمون کی تصاویر بھی بہت کچھ’’کہہ‬
‫‘‘ رہی ہیں‪،‬میں خود پندرہ بیس روز اس وبا کا شکار رہا(عموما ً بالؤں پر بالئیں نہیں ِچمٹا کرتیں ‪،‬‬
‫وزیر( صحت و‬‫ِ‬ ‫سوائے اہلیہ صاحبہ)۔’’گفتگو‘‘میں اس مرتبہ جنگ پینل نے‪ ،‬حکومت وقت کے‬
‫اطالعات ‪،‬دونوں مناصب پر کام کیا ہے)شوکت خان یوسف زئی سے مالقات کروائی‪ ،‬کئی گوشوں پر‬
‫بات کی گئی‪ ،‬اسی لئے انٹرویو نے طوالت اختیار کی‪ ،‬عموما ً اِس طرح کی نشستیں طویل ہو ہی جاتی‬
‫ہیں جو ایک عام قاری کے لئے خاص اہمیت کی حامل نھیں ہوا کرتیں۔مقبول القارئین سلسلہ ’’ہیلتھ اینڈ‬
‫فٹنس‘‘ اس بار ڈاکٹر غالم علی کا جگڑی بلڈ پریشر اور ڈاکٹر فیّاض احمد کے بہترین مضمون ’’روزانہ‬
‫‪20‬منٹ کی واک ‘‘یا چہل قدمی پر مبنی تھا‪،‬دونوں موضوعات کی فکر اور اہمیت تسلیم شدہ ‪’’ ،‬پیارا‬
‫گھر ‘‘ اس مرتبہ تین عدد پیاری تحاریر پر مشتمل ہے‪،‬ڈاکٹر عزیزہ انجم کا ’’نئے سال کا استقبال‘‘‪’’،‬‬
‫شریف الحسن عثمانی کا ’’پھر آگیا ہے اِک نیا سال دوستو ‘‘ اور زاہدہ زبیر کے مٹھاس بھرے پکوانوں‬
‫پر مشتمل رہا‪ ،‬دیکھتا ہوں کہ اب قارئین کے صفحات پر بھی تمہارے مستقل لکھنے والے ’’جمع‘‘ہوتے‬
‫جارہے ہیں‪ ،‬اب تم (حسب عادت ) خفا ہوکر کوئی کٹیال جواب عنایت فرماؤ تو ایک مشورہ (عزیزی‬
‫خادم ملک ) کی طرح لگے ہاتھ اور دے دوں کہ کیا قارئین کی تحریروں کے لئے کوئی دوسرا ’’سنڈے‬
‫میگزین ‘‘ شایع کرو گی ِبٹیا ؟؟ اس غریب پرور کے ‪19‬صفحات تو کچھ بھی نہیں ‪ ،‬ہر مہینہ سیکڑوں‬
‫سکڑی ‪ ،‬سمٹی ‪ ،‬منمناتی‬ ‫شان سنڈے میگزین‘‘ کے ’’کوزے ‘‘ میں ُ‬ ‫تحریریں ’’ناقاب ِل اشاعت برائے ِ‬
‫‪،‬روتی پیٹتی طلو ع ہوا ہی کرتی ہیں اور پھر نجانے کہاں غروب ہوجاتی ہیں۔کم از کم ایک میگزین‬
‫’’ناقاب ِل اشاعت تحریرات کی دلبرداشتہ اشاعت ‘‘کے عنوان ہی سے شایع ہو جس کے محض چار‬
‫صفحات ہوں اور پندرہواڑا تو ہو۔ حم م م ‪......‬مرکزی صفحات پر واقعی ایک پیاری سے بیٹی پر عالیہ‬
‫کاشف عظیمی نے بہت اچھا لکھا ۔عالیہ نثار کی عکاسی اور نوید رشید کا فن بھی نمایاں رہا۔سرما کے‬
‫پہناووں کی شوقین خواتین کے لئے عمدہ انتخاب ہے ۔لیجئے ’’ڈائجسٹ ‘‘ آیا اور شکیل چوہان کے‬
‫افسانہ ’’وقت‘‘ ‪ ،‬پروفیسر سحر انصاری صاحب کی بیٹی ڈاکٹر عنبرین حسیب کی نظم ’’نئے سال کا‬
‫نزول ‘‘ ‪ ،‬اطہر عباسی کی نظم ’’سال نو کی دعا‘‘ (سال کے نیچے اضافت کا زیر کس خوشی میں‬
‫لگایا ہے بیٹی ؟؟؟’’ سال نو‘‘ مکمل ترکیب ہے ) شانزہ اور پرنس افضل کے مختصر لیکن موثر قلم‬
‫قتلوں پر مشتمل ہے۔نئی کتابوں میں اس ہفتہ بہترین ادبی کتابوں کا تعارف بھی ڈاکٹر قمر عباس نے‬
‫کرایا ‪ ،‬ادبی کتب تو تمام سمیٹ لینے کو جی چاہا ۔واہ وا‪’’....‬ناقاب ِل فراموش ‘‘میں ڈاکٹر ہما کی بڑی پُر‬
‫تاثیر کہانی (بلکہ واقعہ ) رعنا فاروقی صاحبہ نے منتخب کیا ‪ ،‬تحریر کی روانی پر بھی ُمدیرہ نے‬
‫‪،‬تصویر تحریر بھی عمدہ ہے۔’’متفرق ‘‘ میں عبد المجید ساجد نے خانہ بدوشی کے بارے‬ ‫ِ‬ ‫محنت کی‬
‫میں بتایا ۔’’آپ کا صفحہ ‘‘ حسب معمول اپنی تمام تر مقبولیت اور پسندیدگی کے ساتھ طلوع ہوا‪ ،‬ماشاء‬
‫ہللا ‪....‬امامہ بنت اسلم کو انعامی ہونا مبارک‪ ،‬شرلی ُمرلی چندجی(زبان اینٹھ جاتی ہے نام لیتے‬
‫‪،‬ہاہا)‪،‬خادم ملک کی روایتی ناراضی ‪ ،‬خاور ‪ ،‬رانی خاور ‪ ،‬چچا چھکن ‪ ،‬ممتاز سلطانہ ‪ ،‬مصباح‬
‫سیّد‪،‬ملک محمد رضوان اور بالل کے مزے دار تبصروں اور خطوط کے عالوہ سائرہ‪ ،‬ارم‪ ،‬سندس ‪،‬‬
‫حمزہ اور اسلم کے برقی مراسلوں پر مبنی ’’آپ کا صفحہ ‘‘ ہے‪،‬جوپورا ہفتہ ہی مسکراتا رہتا ہے‬
‫ماشاء ہللا‪.....‬کس قدر محبت‪ ،‬عقیدت‪ ،‬اور محنت کے ساتھ یہ قلم کار لکھا کرتے ہیں‪ ،‬ہللا پاک اس جاوداں‬
‫محفل کو مزید سالمتی‪ ،‬تاب و ہمت و استقامت عطا فرمائے‪ ،‬آمین ‪......‬آپ سب کی عزت و محبت کا‬
‫محتاج دعا‪( :‬پروفیسرمجیب ظفر انوار حمیدی مع اہلخانہ ‪ ،‬گلبرگ ٹاؤن‪ ،‬کراچی )‬
‫ِ‬ ‫مقیّدو‬
‫‪Facebook Link: www.facebook.com/proffhameedi‬‬

Você também pode gostar