Você está na página 1de 3

‫وعلیکم السالم ورحمۃ ہللاِ َوبَ َرکاتہ‬

‫تصویر کائنات میں َرنگ"‬


‫ِ‬ ‫"وجو ِد َزن سے ہے‬
‫‪ 20‬صفحات پر مشتمل ‪،‬بہت ہی جامع شمارہ (‪ 3‬مارچ ‪2019‬عیسوی)کا پڑھ‬
‫"شرح‬
‫ِ‬ ‫ہیں"(محمودشام)اور‬
‫ؔ‬ ‫لیا‪،‬سب سے پہلے"نئی کتابیں"دیکھیں‪"،‬بیٹیاں پُھول‬
‫اقبال"(پروفیسرحمید ہللا شاہ ہاشمی)کے تعارف نے متاثر کیا۔سرورق‬ ‫ارمغان حجاز‪ؔ :‬‬
‫ِ‬
‫ٹھیک ہی ہوگا‪ ،‬ایسا ہی ہوتا ہوگا‪،‬جبھی تم نے منتخب کیا‪،‬مجھے اس فن سے زیادہ‬
‫ہود"کا قرآنی‬
‫"سرچشمہ ہدایت"میں محمود میاں نجمی نے "حضرت ؑ‬ ‫ٔ‬ ‫آگاہی نھیں۔‬
‫ود کا تعارف اس لئے بھی پسند آیا کہ‬ ‫تعارف پیش فرمایا‪،‬سبحان ہللا!حضرت ہ ُ ؑ‬
‫مضمون بہتے پانی کی سی تاثیر لئے ‪،‬رواں اور پُر اثر تھا‪ ،‬ایک تسلسل لئے‬
‫‪،‬حوالوں کے ساتھ‪ ،‬بہت عمدہ‪،‬بُت کا نام "صمد"کچھ بات سمجھ نھیں آئی‪،‬کیونکہ‬
‫"صمد"تواسم ٰالہی ہے‪،‬اسی طرح لفظ"ہُود"کے معنی کچھ عجیب سے بھی ہیں‬ ‫ِ‬
‫‪،‬عبرانی‪،‬عربی‪،‬الطینی زبانوں میں اس لفظ کے معنی "اوڑھنےوالی شے‪،‬ڈھانپنے یا‬
‫رہنما‪،‬پوشیدہ رکھنے واال‪،‬متعین ‪Hood‬پردہ کرنے واال کپڑا یا پیراہن ‪،‬سامنے کا‪" ،‬‬
‫کردہ‪،‬ہراول ‪،‬وغیرہ ہوسکتے ہیں۔اس ضمن میں انگریزی "ہُود‬
‫کے تمام معنی و مفاہیم میں سے کُچھ ُمراد نہ لئے جائیں۔شفق رفیع نے اپنے عہد و‬
‫میدان کی محنتی خواتین سے مالقات کرائی۔طلعت عمران نے کشمیری حریت پسند‬
‫خاتون راہ نما ٰیسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے خصوصی مالقات کروادی‪،‬ظاہر‬
‫آزادی کشمیر میں خواتین بھی ‪ ،‬حضرات کے شانہ بشانہ مصروف عمل‬ ‫ٔ‬ ‫سی بات ہے‬
‫ہیں۔منور مرزا صاحب نے بروقت موضوع "پاک بھارت کشیدگی "پر بہت اچھا‬
‫لکھاہے‪،‬اس تجزیہ میں اُنھوں نے دونوں ممالک کے سب سے اہم چینل "میڈیا"کے‬
‫بارے میں بھی عمدہ اظہار پیش کیا۔چوکنڈی قبرستان پر اس قدر لکھا اور پڑھا‬
‫جاچکا ہے کہ پیش نظر مضمون از نُور خان میں نئی تحقیقات کی ضرورت تھی یا‬
‫پھر "قبرستان "ہی بدل لیا جاتا‪،‬عراقی شہر نجف اشرف میں واقع دُنیا کے سب سے‬
‫بڑے قبرستان "وادی السالم " یا کراچی کے انتہائی اہم قبرستان"میوہ شاہ"یا‬
‫"گورا قبرستان "کے بارے میں لکھوایا جاسکتا تھا یا بلوچستان (خاران) کے‬
‫اشہار‬
‫ِ‬ ‫"نوشیروانی قبرستان " کی معلومات فراہم کی جاسکتی تھیں‪ ،‬اہم ترین‬
‫خموشاں(پاکستان) کے نام اور مقام یہ ہیں‪:‬‬

‫چوکنڈی قبرستان‪ ،‬کراچی‬


‫چٹوری‪ ،‬میرپور خاص‬
‫مکلی قبرستان‪ ،‬ٹھٹہ‬
‫محمد آباد‪ ،‬دادو‬
‫موئن جو دڑو‪ ،‬الڑکانہ‬
‫نوشیروانی قبرستان‪ ،‬خاران‬
‫بنی اسرائیل قبرستان‪ ،‬کراچی‬
‫گورا قبرستان‪ ،‬الہور‬
‫گورا قبرستان‪ ،‬کراچی‬
‫میانی صاحب قبرستان‪ ،‬الہور‬
‫حسن پروانہ قبرستان‪ ،‬ملتان وغیرہ ۔‬
‫ماہر ناک‪،‬‬
‫عالیہ کاشف عظیمی نے "پی ایم اے " کے جنرل سیکریٹری‪ ،‬معروف ِ‬
‫کان ‪،‬حلق ڈاکٹر قیصر سجاد کے طبی مشورروں سے آگاہی دلوائی‪ ،‬جزاک ہللا !!‬
‫ت پیراہن کے‬ ‫تازگی میگزین اور نُدر ِ‬
‫ٔ‬ ‫مرکزی صفحات اچھے لگے‪،‬یہ صفحات‬
‫پیامبر بھی ہوا کرتے ہیں‪،‬تعلق"ملبوسات"سے ہے‪،‬خواتین کا پلّہ بھاری رہتا ہے‪،‬‬
‫تاہم حضرات اور طفالن بھی گاہے گاہے شامل کئے جاتے ہیں ۔"پیارا گھر " میں‬
‫کنول بہزاد کی گھر یلو پیار ومحبت اور اخالص میں رچی بسی کہانی‪ ،‬عنبرین‬
‫حسیب کی نظم "صنف نازک"‪ ،‬انعم کی شاعری " عورت" اور عظمٰ ی مقصود‬
‫کے بہترین فکری اقوال پسند آئے۔"اک رشتہ ایک کہانی میں " بھی ماں اور خالہ‬
‫موضوع تحریر بنایا گیا‪ ،‬بھال کون ہوگا ‪،‬جسے ماں اور‬
‫ِ‬ ‫جیسے سنہرے رشتوں کو‬
‫خالہ کی محبت اور شفقت سے انکار ہوگا ؟؟اس سلسلے میں کوئی نانی‬
‫‪،‬دادی‪،‬پھوپھی ‪،‬ممانی‪ ،‬چچی‪،‬بیوی‪ ،‬سالی ‪،‬سرہج‪،‬بہو‪،‬بیٹی سے متعلق مضامین‬
‫نھیں تھے(خادم ملک اس مضمون پر لکھتے تو پہال اعتراض یہی فرماتے )‬
‫غری صدف نے حسین مجروح اورسیّد ثقلین علی نقوی نے محسن نقوی‬ ‫ص ٰ‬ ‫ڈاکٹر ُ‬
‫پر مضامین لکھے‪،‬دونوں ہی شاعروں کے کالم میں توحید کا پرچار بھی ملتا ہے‬
‫اور سماج ِسدھار کی باتیں بھی۔"آپ کا صفحہ " پُرانے ‪ ،‬نئے ناموں سے سجا ہوا‬
‫پڑھا‪ ،‬کچھ لوگوں کو آسمان کے تارے بھی توڑ کر ال دو‪ ،‬جب بھی اُن کے‬
‫صدر سلیم" کا‬
‫ِ‬ ‫"ٹھنڈک‬
‫ِ‬ ‫"نامہ سلیم " سے‬
‫بشروں کا "لٹکا پن"معدوم نھیں ہوسکتا۔ ٔ‬
‫پتا چال‪ ،‬خوشی ہوئی‪،‬ایک "مزید" نواب صاحب کی مسافر خانے کی روٹیاں دل‬
‫کو دہال گئیں ‪ ،‬ہللا نہ کرے کہ پیٹ کو بھائیں‪ "،‬ملے خشک روٹی جو آزاد رہ کر‪،‬‬
‫تو وہ خوف و ذلّت کے حلوے سے بہتر"‪ ،‬جو حکومت بجائے روزگار"مسافر‬
‫خانے"کا " ُمفتہ" ‪،‬جوان نسل کو ِکھالئے‪ ،‬بیٹا وہ کس کَل سے تازہ‪ ،‬نئی اور‬
‫معاشرہ ساز ہوسکتی ہے؟؟؟انور قریشی کے امال کا معلوم ہوا کہ "گٹھیا" کا‬
‫دائمی مریض ہے ‪ ،‬خادم ملک ہللا جانے کیوں جن و بھوتوں کی کہانیاں پڑھنا‬
‫چاہتے ہیں ؟؟ ب ّچے کچھ وقت گھر میں بیوی کو بھی دے دیا کر(اپنی)‪ ،‬ایک سے‬
‫سننے کو ملے گی (مع تصاویر)‪،‬نرجس مختار کے خط کا‬ ‫بڑھ کر ایک کہانی ُ‬
‫جواب ‪،‬بخدا آنکھیں نَم کرگیا‪ ،‬کیا کرسکتے ہیں ہم قارئین ‪ ،‬کم از کم ہم اپنی محسنہ‬
‫"سنڈے میگزین کی ٹیم " کے لئے کیا کرسکتے ہیں ؟؟ حکم کیجئے !‬
‫ہللا پاکستانی صحافت اور اس سے وابستہ تمام افراد کی ہر طرح کی پریشانیوں کو‬
‫"گوشہ برقی خطوط " میں‬
‫ٔ‬ ‫راحتوں اور کامیابیوں سے بدل دے مالک‪ ،‬آمین !!‬
‫تنزیل مغ ل بیٹی کو ماڈل صاحبہ کی چوڑیاں پسند آئیں ‪ ،‬بھئی واہ !‬
‫ٹاون ‪ ،‬کراچی)‬
‫السالم علیکم ؒ !!(پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی ‪ ،‬گلبرگ ٔ‬
‫رابطہ‪0332364711 :‬‬
‫‪www.facebook.com/proffhameedi‬‬

Você também pode gostar